• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھت گرنے اورگیس سلنڈرپھٹنے سے 6افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کمرے کی چھت گرنے اورگیس سلنڈر پھٹنے سے 6افرادزخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق چونگی نمبر8کے قریب ایک کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرتین افرادزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122اوراہل علاقہ نے ملبہ سے نکالازخمیوں میں انعام ،ظہیر اور الطاف کوابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھرالنورکالونی سیکٹر 2 میں ایک تین منزلہ عمارت میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکہ سے تین افرادرضاحماد،صابرنقوی اوربشارت جھلس کرزخمی ہوگئے ۔ان میں صابر نقوی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین