• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت ،9مقامات پرمنڈیاں لگیں گی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےپیش نظر عیدالاضحٰی کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع راولپنڈی میں نو مقامات مویشی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں گی۔راولپنڈی میں مویشیوں کی خرید و فروخت کے لئے مویشی منڈ ی اڈیالہ روڈ اور چکری روڈ پر ہوگی۔دیگرتحصیلوں میں منڈیاں فیم مارکی تحصیل گوجر خان،دھوبی گھاٹ گراؤنڈ مری،جی ٹی روڈ نزد ٹمبر مارکیٹ ٹیکسلا، جی ٹی روڈ نزد واہ جنرل ہسپتال ،منگل چوک بائی پاس کلر سیداں،چورا بازار کوٹلی ستیاں، تانگی روڈ نزد چن شاہ جھلیار کہوٹہ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے اسسٹنٹ کمشنر ز اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو 15جولائی تک تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جار ی کیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہو گی۔
تازہ ترین