• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولپور چیک پوسٹ پر ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا گیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم عملے نے اسمگلنگ کی کوشش نا کام بناتے ہوئے ڈاکٹرشہید عبدالقدوس شیخ کولپور چیک پوسٹ پر ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان ہونے پر قبضے میں لے لیا تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا کسٹم ذرائع کے مطابق کولپور ڈاکٹرشہید عبدالقدوس شیخ چیک پوسٹ پر گزشتہ شب کسٹم دوران چیکنگ ایک ٹرک کو روکنے کا شارہ کیا جس پر ڈرائیور نے ٹرک بھگانے کے کوشش کی تاہم کسٹم عملے نے تعاقب کیا ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ذرائع نے بتایا کہ ٹرک سے بھاری مقدار میڈ غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا جس کی مالیت ایک کروڑ20لاکھ بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین