• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ طلباء کے حقوق کی جنگ لڑی‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار شال زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی کمیٹی کے ممبر / شال زون کے آرگنائزر ڈاکٹر طارق بلوچ ہوا مہمان خاص مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ اور اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ تھے کارروائی شال زون کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر عمیر بلوچ نے چلائی مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار نے ہمیشہ طلباء کے حقوق کی خاطر جنگ اور بہتری کی خاطر جدوجہد کی ہے اورکررہے ہیںکارکن اپنی توجہ تعلیم پر رکھیں کیونکہ موجودہ دور علم وآگہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سنگین تعلیمی مسائل کے باوجود ایچ ای سی نے آن لائن کلاسز کااجراء کیا جو طلباء کیلئے نیک شگون نہیں طارق بلوچ نے کہا کہ کرونا کے باعث تنظیمی سرگرمیاں محدود رہیں اب ہفتہ وار اسٹڈی سرکلز کاانعقاد کیاجائے اجلاس میں سابق سی سی ممبر علی نواز بلوچ، فاروق بلوچ ،منصور بلوچ ،عمران شاہ ارشاد بلوچ آغا سلمان شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین