• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرحاضری ،ناقص کارکردگی،ڈاکٹرز سمیت 18ملازمین کو شورکاز نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت انتظامیہ نے غیر حاضری ،ناقص کارکردگی ،فرائض میں غفلت برتنے پر مرد و خواتین ڈاکٹرز سمیت 18 دیگر ملازمین کو شورکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کچھ روز قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ارشد ملک نے ضلع بھر کے دیہی و بنیادی مراکز صحت پر اچانک چھاپے مارے ۔جہاں پر مرد و خواتین لیڈی ڈاکٹرز ۔مڈوائف ۔ڈسپنسر ۔وارڈ کلینئر ۔کمپیوٹر آپریٹر ۔سینٹری انسپکٹر سمیت دیگر ملازمین کو غیر حاضر پایا ۔جن میں گردیز پور کے ایم او ڈاکٹر اسجد۔واہی کھوجہ کے وارڈ کلینئر محمد علی ۔بنیادی مرکز صحت پونٹہ کی ڈبلیو ایم او ڈاکٹر عمارہ ۔مڈوائف نائلہ ۔عاصمہ ۔سینٹری انسپکٹر محمد یقین ۔بنیادی مرکز محمد پور کے ایم او ڈاکٹر طارق اور خلیل ڈسپنسر ۔بی ایچ او چھ ایم آر کا نائب قاصد رضوان ۔مردان پور کے ایم او ڈاکٹر عمران رفیق ۔ڈاکٹر جمیل ۔کمپیوٹر اپریٹر علی ۔چپڑاسی علی ۔ڈسپنسر محفوظ اور عامر ڈرائیور ۔ٹاون ہسپتال رحیم آباد لیڈی ڈاکٹر نادیہ ۔اور بی ایچ یو گنجو ہٹہ کے ایم او ڈاکٹر عمیر کا نام شامل ہے۔جو فوری اندر میعاد اپنا تحریری جواب جمع کرانے کے پابند ہونگے۔
تازہ ترین