• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے عوام کو لولی پاپ نہیں صوبہ چاہیے، علی حیدر گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما و ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی جنوبی پنجاب صوبے کے خلاف بدنیتی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کو لولی پاپ نہیں صوبہ چاہیے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اگر 2008ء میں اکثریت ہوتی تو آج جنوبی پنجاب صوبہ معرض وجود میں ہوتا ۔موجودہ حکمران اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کے لیے ڈرامہ کررہے ہیں حکمران ہاؤس کے اندر اور باہر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قوم حکمرانوں سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں قوم کو جلد وفاق اور پنجاب میں خوشخبری ملے گی۔
تازہ ترین