• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22ٹیمپرڈ میٹرزتبدیل اور3پولز پرشفٹ کیا

پشاور(نیوز ڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسزنےکاروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے،ایک ٹیمپرڈ میٹر کو تبدیل کیا گیا،3میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،طورو سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک کنڈا ہٹایا،ایک ٹیمپرڈ میٹرپکڑا گیا،3صارفین کے پی وی سی کو باہرمنتقل کردیا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن تین ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا،دو کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 3کنڈے ہٹائے ،10ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو بتدیل کردیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 4کنڈے ہٹائے ،5 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،4 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمرآباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا۔
تازہ ترین