• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پر47روپے لیٹر ٹیکس وصول کرنا عوام دشمنی ہے‘ ارباب عثمان

پشاور(نمائندہ خصوصی)جان دوست ویلفیئر ٹرسٹ کے سربرا اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما ارباب عثمان خان نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمران مافیا کے مفاد کے لئے عوام کی چمڑی اتارنے پر تلے ہوئے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ بے تحاشا اضافہ سے مہنگائی کی ایسی خوفناک سونامی آئے گی جو غریبوں کو بہا کر لے جائے گی پٹرول پر47روپے لیٹر ٹیکس وصول کرنا عوام دشمنی ہے۔ انہوں نے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے بڑے بڑے وعدے کئے گئے تھے لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی ایک بھی وعدہ پورا کر کے نہیں دکھایا گیا۔ حکمرانوں کی نااہلی اور کنٹینر و انتقامی سیاست سے ملک بدترین معاشی بحران سے دو چار ہو چکا ہے۔ غربت، بدحالی و بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے مہنگائی میں بار بار اضافہ سے غریبوں سے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے آٹے ،چینی و پٹرول بحران سے واضح ہو گیا ہے کہ مافیا کو عوام کی چمڑی اتارنے کے لئے کھلی چوٹ دے دی گئی ہے۔ غریبوں کی بجائے سرمایہ داروں اور مافیا کے مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے جبکہ عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین