• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ تھیم پارک کو چار ماہ بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے کورونا کو پھیلاؤ کو روکنے کے  لیے شہریوں کی تعداد کم مختص کی ہے جبکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے  لیے بھی ہر اقدامات کئے گئے ہیں۔

پارک میں سیاحوں کے لیے ماسک پہننا بھی لازمی ہوگا اور جگہ جگہ جراثیم کش اسپرے کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

ڈزنی لینڈ میں داخلے کے لیے ایڈوانس بکنگ کی جائے گی جبکہ سیاحوں کا داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کرنا لازمی ہو گا

یادر ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جاپان کا مشہور ڈزنی لینڈ پارک اور ڈزنی کو فروری2020 میں عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین