• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 1 دن میں 20 ہزار کورونا مریض سامنے آگئے

بھارت میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 20 ہزار 903 مریض سامنے آ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 379 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے بدترین صورتِ حال سامنے آئی ہے جہاں ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 330 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں یہاں اس وباء سے مزید 125 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں 1 دن میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 554 مریض سامنے آ گئے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ دنبا کے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 18 ہزار 225 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 168 ہو گئی۔

دنیا میں کورونا کیسز 10990249، اموات 524176


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بھارت: کورونا سے اسپتالوں کی صورتحال بدتر، حاملہ خاتون بنا علاج مرگئی

دنیا بھر میں کورونا کی وباء میں کمی آنے کے بجائے مزید شدت آ گئی ہے، گزشتہ روز (جمعرات کو) دنیا بھر میں نئے کورونا مریضوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، جب ایک ہی دن میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار 249 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 24 ہزار 176 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 16 ہزار 192 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 869 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 61 لاکھ 49 ہزار 881 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین