• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ موسمیات نے پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں 4 اور 5 جولائی کی درمیانی شب بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس دوران بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے، 30سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث آندھی بھی آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،جبکہ گرمی کی شدت کا احساس 49 ڈگری سینٹی گریڈ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین