ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ ملتان میں ایڈیشنل آئی جی اور بہاولپور میں ایڈیشنل سیکرٹری کا آفس بنے گا۔
ملتان میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ عوام کو پولیس کے کام کے لیے لاہور نہ جانا پڑے۔
انعام غنی نے کہا کہ کوشش ہو گی عوام کو پولیس کے کام کے لئے لاہور نا جانا پڑے، ڈی جی خان اور بہاولپور میں وومن سینٹر بھی بنائیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ پروموشن کی فہرستیں صوبائی سطح پر بنیں گی۔