• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTDC میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لا رہے ہیں، زلفی بخاری

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور پاکستان ٹور ازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لا رہے ہیں۔

پی ٹی ڈی سی سے متعلق جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کا راگ الاپنے والوں کا کیا دھرا ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی میں 2011ء سے 2013ء تک 706 افراد سیاسی بنیاد پر بھرتی کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے سیاسی ورکروں کی آماجگاہ بنے ہوں تو اداروں کا یہی حال ہوگا، پی ٹی ڈی سی کا مجموعی خسارہ 65 کروڑ روپے ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پی آئی اے اور اس کا ہوٹل ڈوب رہا ہے، زلفی بخاری

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ذوالفقار عباس بخاری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی کا سالانہ خسارہ 30 سے 35 کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی ڈی سی موٹل کا سالانہ خسارہ ہی 25 سے 30 کروڑ روپے ہے، یہ ادارہ برسوں سے عدم توجہ کا شکار رہا ہے۔

تازہ ترین