• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزارش ہے کہ غلافِ کعبہ کی نمائش کو بڑھایا جائے، شہریار آفریدی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیرِ مملکت برائے انسدادِ منشیات شہریار آفریدی گزارش ہے کہ غلافِ کعبہ کی نمائش کو بڑھایا جائے۔

اسلام آباد میں غلافِ کعبہ کی نمائش کے موقع پرشہریار آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں تمام قومیں ایک ہو رہی ہے۔

وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ جب ہم دینِاسلام کی بات کرتے ہیں تو ہمیں تفریق نظر آتی ہے، آج مسلمان اضطراب کا شکار ہے، پاکستانی ایک عظیم قوم بننے جا رہے ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت ہے، مندر سے متعلق حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی مشورے کے بعد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزیراعظم چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولنا چاہتے ہیں، شہریار آفریدی

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ، ان کی نقل و حرکت حکومت کی ذمے داری ہے، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشورہ کر کے اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وزیرِ مملکت برائے انسدادِ منشیات شہریار آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے سال سے ایک تعلیمی نصاب نافذ ہونے جا رہا ہے۔

تازہ ترین