• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکسٹ آپریشن کیلئے 26 ارب روپے مختص کیے ہیں، فخر امام

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور اس کو روکنے کے لیے استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے، لوکسٹ آپریشن کے لیے 26 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سید فخر اما م نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹڈی دل کی افزائش نسل کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اس کو روکا نہ جائے تو ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ، متاثرہ علاقوں میں سروے اور اسپرے کا کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل آپریشن کے لیے 650 گاڑیاں اور 5 ہزار افرادی قوت مصروف ہے، ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز بھی استعمال ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ انسداد ٹڈی دل کے لیے 200 زرعی سائنسدانوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین