وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈیوں کی افزائش نسل کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتےہوئے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخر امام کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں جبکہ ٹڈیوں کی افزائش نسل کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔
فخر امام نے کہا کہ ٹڈیوں کو روکنے کے لیے استعدادکار میں اضافے کی ضرورت ہے، متاثرہ علاقوں میں سروے اور اسپرے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوکسٹ آپریشن کے لیے 26 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آپریشن کے لیے 650 گاڑیاں اور 5 ہزار افرادی قوت مصروف ہے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز بھی استعمال ہو رہے ہیں۔