• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم جوزف کی موت کی تحقیقات کی جائے،شفیق الزمان

بری (خورشید حمید)مسیحی عوامی پارٹی گریٹر مانچسٹر کے چیئرمین شفیق الزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور میں مسیحی ندیم جوزف کے موت کی انکوائری کروائی جائے اور اس کی موت کے ذمہ دار افراد کو سخت سزا دی جائے ۔بری میں مسیحی عوامی پارٹی کے ایک آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اگر ایسے واقعات کی روک تھام نہ ہوئی تو پاکستان میں معاشرتی قدروں کو نقصان پہنچے گا ۔پاکستان سب کا ملک ہے اور اس میں ہر کسی کو آزادی سے رہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ مسیحوں نے بھی قائداعظم کا بھر پور ساتھ دیا تھا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیح اقلیت کے مسائل کو حل کروانے کے لئے مسیحی قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔مسیحی دنیا بھر میں امن وآشتی کا پیغام عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔پاکستان میں مسیحی کمیونٹی کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی عوامی پارٹی کے قائد عمانویل ظفر کی تمام عمر مسیحوں کے حقوق کو اجاگر کرتے ہوئے گزری ہے اور میں ان کے نقش قدم پر چل کر ان کے پروگرام کو آگے بڑھاؤں گا ۔اجلاس سے چوہدری پرویز مسیح مٹو ،سلیم گل ،سموئیل جیکب ،جاوید یوسف،سہیل حیدر سہوترا، مسیحی ویمن ان ایکشن کی صدر مقصودہ مٹو ،جنرل سیکرٹری شہناز صائمن غوری ، بیگم سہیل سہوترا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین