• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین میں کورونا کی پہلی دوا فروخت کیلئے منظور

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپی یونین میں کورونا وائرس کی پہلی دوا کی فروخت کی مشروط منظوری دے دی گئی۔اس دوا کا نام(Remdesivir) ہے اور یہ امریکی کمپنی(Gilead) کی تیار کردہ ہے ۔ اس حوالے سے یورپین کمشنر برائے صحت اور فوڈ سیکورٹی سٹیلا کیریاکیڈیس نے بتایا کہ یورپین میڈیسن ایجنسی کے مشورے سے یورپ بھر میں اس دوا کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے تاکہ اسے کورونا وائرس کے 12 سال سے زائد عمر کے مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جا سکے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ دوا 1976 اور بعد ازاں 2014-2016 میں افریقہ میں پھیلنے والے ای بولا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جا چکی ہے۔ خصوصی طور پر پنیومونیا اور آکسیجن تھراپی کے دوران اس کا استعمال مفید پایا گیا ہے۔

تازہ ترین