• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکو بے نقاب کیا جائےگا، مقدسہ بانو

مانچسٹر(علامہ عظیم جی) پی پی سی یوکے کی صدر مقدسہ بانونے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارتی حکومت کو بے عالمی سطح پر نقاب کیا جائے گا- انہوں نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی اس پر احتجاج کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملات پر اقوام عالم مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پریس کلب کے سیکرٹری جنرل سہیل حیدر سہوترا جو آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ان کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائی ہے - اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی -- اجلاس میں پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سابق صدر شفیق الزمان کو مسیحی عوامی پارٹی برطانیہ کا چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی- اجلاس سے نصر اللہ خان مغل ‘ لیاقت علی عہد ‘سیمسن جاوید‘ سرفراز تبسم ‘ سہیل حیدر سہوترا ‘نعیم واعظ‘ محبوب الٰہی بٹ ‘ چوہدری پرویز مسیح مٹو‘ غلام رسول شہزاد ‘ طاہر بشیر ‘ لیاقت علی شفقت سمیت دیگر ارکان نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور میں ندیم جوزف کی شہادت اور سو پور میں معصوم بچے کے سامنے اس کے نانا کا قتل انتہائی قابل مذمت واقعات ہیں اور ہم ان کی شدیدمذمت کرتے ہیں -
تازہ ترین