• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 29 خیرپور، 18پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی نشست خطرے میں پڑ گئی۔ سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا ۔الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 29 خیر پور کے 18 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصديق کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے ہدایت کی ہے کہ نادرا کاونٹر فائلز انگوٹھوں کے نشانات اور بیلٹ پیپرز کی تصدیق ریجنل الیکشن کمیشن سکھر اور لاآفیسر عبداللہ ہنجرا کی موجودگی میں کرے۔ الیکشن ٹریبونل نے کارروائی مکمل کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عمر سیال نے پیپلزپارٹی کے امیدوار شیراز شوکت کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا۔ قبل ازیں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما ڈاکٹر رفیق بھانبھن جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے پیپلزپارٹی رہنما شیراز شوکت سے 9سو سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیت گئے تھے۔ پیپلزپارٹی رہنما شیراز شوکت نے ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے ۔الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 29 خیر پور کے 18 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصديق کرانے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین