• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج نہیں لگ رہا، یہ سیاسی یتیموں کی خواہش ہے،امتیاز شیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا رویہ سمجھ سے باہر ہے ، وفاقی حکومت حوصلہ افزائی کے بجائے لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کرتی رہی ہے ،کرونا کیخلاف سندھ حکومت کا کردار لیڈنگ رہا مگر وفاق نے مدد نہیں کی، یہ وقت قومی یکجہتی اور اتحاد کا ہے لیکن ایک ایسے مرحلے پر جب ملک پہلے ہی سخت مشکلات سے دوچار ہے جان بوجھ کر اٹھارویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا ہے ۔جنگ سے بات چیت کرتے وزیرتوانائی سندھ نے کہا کہ حالیہ وبا کے دوران سندھ حکومت کی کارکردگی سب سے زیادہ نمایاں اور منظم رہی ہے ۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی لیکن ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود ہمت کے ساتھ آگے بڑھے اور مہلک وائرس سے لوگوں کو بچانے کیلئے سب سے پہلے سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا اس طرح سندھ حکومت کا لیڈنگ رول سامنے آیا ۔ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ ملک انتہائی سخت آزمائش سے گزر رہا ہے ایسے ماحول میں ہمیں سیاست کی نہیں بلکہ ریاست کی فکر ہے۔

تازہ ترین