• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے،علامہ باقر عباس

کراچی(اسٹاف رپو ٹر)نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے۔ان خیالا ت کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سکر ٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے بیان میں کیا ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کو مسترد کرتے ہیں، معاشی حب کراچی بحرانوں کی زد پر ہے شہر کےعوام ہر ماہ ایک نئے بحران کا سامنا کرتے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمرتوڑ دے گا۔ حکمران خوف خدا کریں شہر مختلف علاقوں میں اب بھی بے انتہا لو ڈشیڈنگ کے با وجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرا یا جا رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت بجلی،پیٹرول کی قیمتوں اضافہ کو فوری واپس لے۔

تازہ ترین