• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، یوتھ فاؤنڈیشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)یوتھ فاونڈیشن کے چیئر مین عسکری دیو جانی نے کہا ہے کر اچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے عوام کا پہلے ہی گرمی سے برا حال ہے اوپر سے کے الیکٹرک رہی سہی کثر بھی نکال رہی ہے کراچی کے غریب ومتوسط آبادی پر مشتمل علاقوں جن میں ملیر، لانڈھی ،کورنگی، سرجانی، نارتھ کراچی، گولیمارو دیگر شامل ہیں میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے کے الیکٹرک کی من مانیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں اگر آئندہ بھی کے الیکٹرک کی جانب سے اسی سلسلے کو جاری رکھا گیا تو شدید احتجاج کریں گے عسکری دیو جانی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ کے الیکٹرک کی دہشت گردی سے عوام کو نجات دلائیں اور کراچی میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیں وفاقی حکومت غیر ضروری اور غیر عوامی مسائل میں الجھنے کے بجائے عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دے تو یہ ملک کے لئے اور خود حکومت کے لئے بہتر ہوگا ۔

تازہ ترین