• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی قابل مذمت ہے،انجمن اساتذہ جامعہ کراچی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے اساتذہ سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے فنڈز کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر، اساتذہ کی ماہ جون کی تنخواہوں میں تیس فیصد کٹوتی کی شدید مذمت کی ہے۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر انیلا نے فپواسا پاکستان کے صدر ڈاکٹر سہیل یوسف سے بھی مطالبہ کیا کہ کسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے اس قسم کا اقدام کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ واضح رہے کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی حکومت سے پہلے ہی مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ کرونا وائرس اور جامعات کی بندش کے تناظر میں تمام جامعات کے لئے خصوصی پیکچ کا اعلان کیا جائے ۔

تازہ ترین