• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی،خواتین کی نازیبا تصاویر اور حادثوں میں مرنے والوں کی تصاویر کھینچنا جرم قرار

برلن (جنگ نیوز )جرمنی کی وفاقی کابینہ نے ایک ایسا قانونی بل منظور کر لیا ہے جس میں خفیہ طور پر خواتین کے جسمانی اعضا کی تصاویر کھینچنے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

حادثوں میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر لینا بھی قابل سزا جرم ہو گا۔اپ سکرٹنگ‘ یعنی خواتین کی مرضی کے بغیر اسکرٹ یا کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر نازیبا تصاویر کھینچنا اب جرمنی میں قابل سزا جرم ہو گا۔

جرمنی کی وفاقی کابینہ نے بدھ کے روز وفاقی کابینہ سے منظور کردہ قانونی بل میں اپ سکرٹنگ کے ساتھ ساتھ حادثوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تصاویر کھینچنے کے عمل کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس عمل کو ʼربر نیکنگ‘ کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین