• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے خصوصی پروازیں جاری،304 پاکستانیوں کی واپسی

 جدہ(شاہد نعیم)سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض سے لاہور جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی ایک خصوصی پرواز سے 304پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق خصوصی پرواز سےاٹھارہ میتیں بھی بھیجی گئی ہیں۔ جمعرات کو ریاض سے سیالکوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 140، دمام سے سیالکوٹ جانے والی پہلی پرواز سے 144جبکہ لاہور جانے والی دوسری پرواز سے 140مسافر واپس گئے تھے۔

یکم مئی سے اب تک ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ سے چلائی جانے والی 92پروازوں کے ذریعے اٹھارہ ہزار سے زیادہ پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔

تازہ ترین