• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر اور فلسطین میں عالمی برادری کی مداخلت کی ضرورت ہے، طاہر اشرفی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان علماءکونسل و صدر دارالافتاء پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےجامعہ مسجد بحریہ ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر موقف ایک ہے۔ اسرائیل یہودی آباد کاری فلسطین میں اور ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی کاری کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازشوں میں را اور پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد میں ہے ، کشمیر اور فلسطین کی صورتحال فوری طور پر عالمی دنیا سے مداخلت کا تقاضا کرتی ہے ۔ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے اسلامی تعاون تنظیم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے، انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی ضمیر کا منہ چڑا رہی ہے ۔ عوام فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے والوں کا محاسبہ کریں۔ اجتماع کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذہب کے نام پر دہشت گردی، انتہا پسندی ، فرقہ وارانہ تشدد ، قتل و غارت گری خلاف اسلام ہے ۔

تازہ ترین