• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں مویشی منڈیاں نہ لگیں، وفاق کو بتادیا، ناصرشاہ

چاہتے ہیں مویشی منڈیاں نہ لگیں، وفاق کو بتادیا، ناصرشاہ 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں اس بار مویشی منڈیاں نہ لگیں،موقف وفاقی حکومت کے سامنے رکھ دیا ہے،سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کا کوئی متبادل نہیں ہے، کشمیری رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ لوگ مودی کے گھنائونےچہرے سے واقف ہیں، سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نیب نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،جو اسٹوریز فخر درانی نے کی ہیں اس پر معاملہ الیکشن کمیشن میں بھی گیا ہے اور پٹیشن بھی ہوئی ہیں ،فیصل واوڈا کے کیس میں اخبارات اور ٹی وی بتاتے رہے ہیں لیکن نیب نے اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ لگ یہ رہا ہے کہ نیب جن لوگوں کو ٹارگٹ کرنا چاہ رہی ہے ان میں فیصل واوڈا کا شمار نہیں ہوتا ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ اس بار مویشی منڈیاں نہ لگیں اور اپنا یہ موقف ہم نے وفاقی حکومت کے سامنے رکھ بھی دیا ہے اور متبادل کے طور پر یہ آپشن بھی دیا ہے کہ جو لوگ قربانی کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے اپنے مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رابطہ کریں اور علاقے کی مدارس و مساجد میں اجتماعی قربانی کو یقینی بنائیں ۔ اس حوالے سے پورا ایک طریقہ کار بھی علمائے اکرام کے پاس موجود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے علمائے کرام سے میری ، سعید غنی اور مراد علی شاہ کی میٹنگز ہوچکی ہیں جس کی روشنی میں کچھ تجاویز سامنے آئی ہیں ۔سندھ حکومت کا موقف ابھی بھی یہی ہے کہ مویشی منڈیاں نہ لگیں ۔

تازہ ترین