• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، مزید 77 اموات، 3250 نئے کیسز، سندھ میں 104 مریض وینٹی لیٹرز پر

کراچی (ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) ملک میں جمعہ کو کورونا سے مزید 77؍ افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4592 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 223779 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں اس وقت 653 متاثرہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 104 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 1350773 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 113623 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جمعہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 3250 کیسز اور 77 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے سندھ سے 1496 کیسز اور 22 اموات، پنجاب سے 1216 کیسز 35 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 336 کیسز 19 ہلاکتیں، اسلام آباد113 کیسز، بلوچستان سے 51 کیسز، آزاد کشمیر 25 کیسز ایک ہلاکت اور گلگت سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب سے جمعہ کورونا کے مزید 1216 کیسز اور 35 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78956 اور ہلاکتیں 1819ہوگئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے 33786 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ سے جمعے کو کورونا کے مزید 1496 کیسز اور 22 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ٹوئٹر کی۔

مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 90721 اور ہلاکتیں 1459 ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین