• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں غلط پالیسی اپنانے سے لوگوں نے کورونا  ٹیسٹ کرانا چھوڑ دیا، معاون خصوصی صحت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس کے دوران معاون خصوصی صحت ظفرمرزا،نے اقرار کیا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کو زبردستی ہسپتال داخل کرنے کی غلط پالیسی کے باعث لوگوں نے ٹیسٹ کرانا ہی چھوڑ دیاہے۔

نئی پالیسی لارہے ہیں، پیر سے ملک بھر میں روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کرینگے، اجلاس کے دوران انکشاف ہوا کہ وفاق کے چاروں ہسپتالوں میں مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات نہیں ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اداروں میں ریفارمز کی بہت ضرورت ہے، ہر کوئی کرسی کیساتھ جڑا بیٹھا ہے، کسی کو کچھ کہو تو فوری عدالت سے رجوع کر لیا جاتا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی صحت نے کہا کہ آپ نے تمام ڈیٹا غلط دیا ہے،چیئرمین خالد مگسی کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری صحت کی عدم شرکت پر ممبران نے احتجاج کیا۔

تازہ ترین