• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف نیب میں پیش،17جولائی کو پھر طلب

لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں جمعہ کو نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ انہیں 17 جولائی کو پھر طلب کیا گیا ہے،نیب لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے تک خواجہ آصف سے پوچھ گچھ کی مگر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے جس پر نیب نے ان کو نیا سوالنامہ دیدیا اور مزید ریکارڈ کے ساتھ17 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا۔نیب لاہور کی جانب سے خواجہ آصف، انکی اہلیہ اور بیٹے کیخلاف سیالکوٹ ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مخصوصی اراضی سے زائد اراضی عام شہریوں کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین