• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح جنگ، کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 6افراد جاں بحق

فتح جنگ،جنڈ(نمائندگان جنگ)فتح جنگ کےتھانہ باہتر کے علاقے میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے تین بھائیوں سمیت چھ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔یہ المناک واقعہ تھانہ باہتر کے گاؤں ڈھوک ملیار میں پیش آیا۔جب صفائی کیلئے تین سگے بھائی22سالہ اسرار،26سالہ عامر 28سالہ زبیر پسران رحمت اپنے گھر میں واقع کنویں میں اترے زہریلی گیس کے باعث تینوں بے ہوش ہو کر کنویں میں ہی رہ گئے ان کو بچانے کیلئے ان کے دو کزن عامر اور فیضان اور چچا صادق بھی کنویں میں اترے تاہم زہریلی گیس کے باعث کنویں سے نہ نکل سکے۔
تازہ ترین