• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق نول اورطیبہ گل کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے چئیرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر فراڈ کیس میں ملوث ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول کے کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 19اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکیل سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج نے کیس پر سماعت کی عدالت میں ملزمہ طیبہ گل اور اسکے شوہر نے اپنے وکیل کی وساطت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول کورونا وائرس سے احتیاط کے طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے لہذا ملزمان کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔

تازہ ترین