• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ماں باپ کے بعد جائیداد پر قبضہ کرنے کیلئے بڑے بھائی نے بیوی کے ساتھ مل کر حاملہ بہن کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تشدد سے بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔ محمدی کالونی راولپنڈی کی رہائشی (الف) نے پولیس تھانہ صادق آباد کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ مکان کی بالائی منزل پر سائلہ کا بڑا بھائی فرخ ندیم کیانی رہائش پذیر ہے جو ہمیں بیدخل کرکے جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اس نے انصاف اور تحفظ کے لئے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی تو سائلہ کا بھائی مزید بگڑ گیا، بھائی اور اس کی بیوی نے حملہ کرکے اس کو زدوکوب کیا اور پیٹ پر لاتیں ماریں۔بعدازاں وہ ہسپتال گئی تو بچہ پیٹ میں دم توڑ چکا تھا۔پولیس تھانہ صادق آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین