• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر مریضوں کے علاج کیلئے بیت المال 6لاکھ تک خرچہ اٹھائیگا، ایم ڈی

اسلام آ باد ( خصو صی رپورٹر ) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ کینسر مریضوں علاج معالجے کیلئے بیت المال 6لاکھ تک خرچہ اٹھائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وانا، جنوبی وزیرستان میں گورنمنٹ کالج وانا، گورنمنٹ گرلزکالج وانا،دوایف سی کالجز، لدھا کالج اورسام کالج کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے معذورافرادمیں مالی امدادکے چیک اورویل چیئرزبھی تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دو دستکاری سنٹر ز کے قیام کا اعلان بھی کیا جس میں 240بچیاں مختلف قسم کے ہنرسیکھ کرچاردیواری کے اندرہی اپنے ہنرسے فائدہ اٹھاسکیں گی، ایک ایک بچے کو 50ہزار تک قرضہ بھی دیا جائیگا ۔
تازہ ترین