• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں روایتی کی بجائے ای لرننگ کے طریقے کو اپنانا چاہئے، چانسلر رفاہ یونیورسٹی

لاہور (پ ر) چانسلر رفاہ یونیورسٹی حسن محمود خان نے سمپوزیم میں اپنے خطاب میںکہا کہ ہمیں روایتی معلمانہ طریقوں کے بجائے موثر اور مساوی ای لرننگ کے طریقے کو اپنانا چاہئے۔ اس بین الاقوامی سمپوزیم میں دنیا کی معروف شخصیات پروفیسر جان سینڈرز ، پروفیسر ورٹن کران، پروفیسر حصام حمدی، ڈاکٹر ایس جی رائو ، پروفیسر مائیکل سینکی، پروفیسر پال برانچ ، پروفیسر ڈاکٹر اجنتھا دھرما شری، ڈاکٹر خرم جمیل ، پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر سعد نعیم ظفر اور ڈاکٹر راحیلہ یاسمین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر یوسف صدیقی نے شرکاء کی اس سمپوزیم میں شرکت کو سراہا۔ اور شرکاء کی بڑی تعداد میں شرکت کو سمپوزیم کی زبردست کامیابی قرار دیا۔
تازہ ترین