• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15جولائی سے ایجوکیشن اکیڈمیز کھولنے کی توقع

لاہور (پ ر) پنجاب حکومت نے 15 جولائی سے ایجوکیشن اکیڈمیز کھولنے کا عندیہ دے دیا، آل پاکستان ایجوکیشنز اکیڈمیز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین رانا عنصرمحمود کی قیادت میں وفد نے گذشتہ روز حکومتی عہدیداران سے مذاکرات کیے ۔ آل پاکستان ایجوکیشنز اکیڈمیز ایسوسی ایشنز کی جانب سے طلبہ کی تعلیم کی حرج اور اکیڈمیز کے مالی بحران اور اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے بتایا گیا۔ اور تجویز کیا گیا کہ مخصوص ایس او پیز کے تحت اکیڈمیز کو کھولنے کی اجازت دی جائے جس سے اتفاق کرتے ہوئے حکومتی عہدیداروں نے ایس او پیز اور سفارشات تیار کرکے دینے پر اتفاق کیا۔ ان سفارشات کو وزیراعلیٰ پنجاب سے منظور کروایا جائے گا۔جس کی روشنی میں 15جولائی کو اکیڈمیز کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی آل پاکستان ایجوکیشنز اکیڈمیز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین رانا عنصر محمود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے تیار کردہ ایس او پیز تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے عملی نمونہ ہوں گے جو دیگر شعبوں کو فعال کرنے میں مدد دیں گے۔
تازہ ترین