• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیز کے اساتذہ، ملازمین اور پینشنرز سے کٹوتی کے خلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(اے ایس اے) جامعہ زکریا نےیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے اساتذہ، ملازمین اور پینشنرز سے تنخواہ اور پینشن کی کٹوتی پر احتجاج کیا ہے۔ صدر اے ایس اے ڈاکٹر عبدالستار ملک نے کہا کہ خصوصی مالی پیکج کا اعلان کرنے کی بجائے بجٹ میں کمی کرکے سرکاری جامعات کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شعبہ تعلیم حکومتی ترجیح میں ہی شامل نہیں ہے ، تعلیم کے بجٹ میں مسلسل کمی اور جامعات کو فنڈز نہ دینے کے منفی نتائج آنا شروع ہو گئے، آج یو ای ٹی کے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی کی گئی کل باقی جامعات بھی اسی مشکل کا شکار ہونگی، انہوں نےحکومت پنجاب ، وفاقی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سنگینی کا اداراک کریں اور جامعات کو ترجیہی طور پر فنڈز جاری کریں۔بصورت دیگر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی ملتان اور دیگر اساتذہ تنظیمیں یو ای ٹی کے اساتذہ کے شانہ بشانہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گی۔
تازہ ترین