• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں9 فوڈ پوائنٹس سیل، مضرصحت خوراک تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 342 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 257 فوڈ یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ اس کے علاوہ گھی فیکٹری، اچار فیکٹری سمیت 9 فوڈ پوائنٹس سیل کئے گئے اور 37 فوڈ پوائنٹس کو 02 لاکھ 07 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ دوران چیکنگ بڑی مقدار میں گھی، اچار، غیر معیاری دودھ، رنگدار پاپڑ برآمد کئے گئے اور 700 لیٹر زائدالمیعاد مشروبات اور مضرصحت خوراک موقع پر تلف کی گئی۔
تازہ ترین