• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

267 ویکسی نیٹرز کی مستقلی کا کیس وزیراعلیٰ کو بھجوانے کی ہدایت

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے صوبہ بھر میں 267 ویکسی نیٹرز کی مستقلی کے لئے کیس وزیراعلیٰ کو بھجوانے کیلئے سی ای او ہیلتھ کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 20۔2015ء کے لئے ویکسی نیٹرز بھرتی کئے گئے تھے جن کی کنٹریکٹ مدت 30 جون 2020ء کو ختم ہوگئی ہے مگر اپریل 2020ء میں حکومت نے 267 ویکسی نیٹرز کو میٹرک کی بنیاد پر بھرتی کیا جبکہ بھرتی کا معیار ایف ایس سی ہے۔ تاہم انکی مستقلی کے لئے کیس وزیراعلیٰ کو بھیجا جائے گا۔مزید برآں محکمہ صحت نے ملتان سمیت مختلف اضلاع میں ویکسی نیٹرز کی ڈیلی ویجز پر بھرتی کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین