• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے فلموں میں پولیس کو مجرموں کا پیچھا کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ایسا ہی منظربرطانیہ میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب پولیس اہلکار مجرم کا پیچھا کرتے دکھائی دیئے۔

یہ واقعہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں دیکھے گئے جب پولیس اہلکار اپنی موٹر بائیکس پر ایک کار کا پیچھا کر رہے تھے اور کئی گھنٹوں تک پیچھا کرنے کے بعد بلا آخر پولیس اہلکاروں نے مجرم کو دھر لیا۔

اہلکاروں نے یہ پولیس چیز معمول کی چیکنگ کے دوران مجرم کے نہ رُکنے پر شروع کیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کے بعد ملزم کو بارہ ماہ قید کی سزا دیدی گئی ہے۔