• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کا اقدام چیلنج

لاہور میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ ندیم سرور نے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کے خلاف آئینی درخواست دائر کی۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور کی درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے اپنے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن کے ذریعے مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ڈپٹی کمشنرز کے جسٹس آف پیس کے اختیارات کیخلاف درخواست پر نوٹس

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 2 اے اور آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتے۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ ندیم سرور نے استدعاکی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کا عدالتی اختیارات سے متعلق 17 جون کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین