• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے،وزیراعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے استعفیٰ دیں ورنہ کہیں انہیں عدم اعتماد کے ذریعے جانا نہ پڑ جائے۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں اپنے گھر پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

نثار کھوڑو نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم اپنی ضد چھوڑیں اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کرواکر عوام کو بہتر فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کا عوام دشمن چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، اب پی ٹی آئی کے اتحادیوں سمیت ملک بھر کےعوام اس وفاقی سرکار سے بے زار ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر ایف بی آر ٹیکسز وصولی میں ناکام ہے تو پھر وہ ناکامی صوبے کیوں بھگتیں۔ اگر وفاقی حکومت ٹیکسز وصول نہیں کر پا رہی تو ٹیکسز وصولی کا اختیار صوبوں کو دیا جائے۔

تازہ ترین