• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آٹا مہنگا ہونے کے اثرات خیبرپختونخوا تک پہنچ گئے


پنجاب کی مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات خیبر پختونخوا میں نظر آنے لگے جہاں قیمتوں میں اضافے کے باعث، پشاور میں آٹے کی قیمت بڑھ چکی ہے۔

پشاور میں سپر فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے سے بڑھ کر 1170 روپے ہوگئی ہے۔

شہر میں مکس آٹے کی قیمیت 1 ہزار سے بڑھ کر 1050 روپے تک جا پہنچی ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق پنجاب کی مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں آٹا مہنگا ہونے سے یہاں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں روٹی بھی مہنگی کردی گئی ہے۔

صدر تندور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھائے، جس قیمت پر آٹا ملے گا اسی پر روٹی اور نان فروخت کریں گے۔

تازہ ترین