• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، برطانوی نژاد امدادی کارکن کی اہلیہ نے شوہر کی رہائی کا مطالبہ کردیا

دمشق (اے ایف پی) شام میں برطانوی نژاد امدادی کارکن کی اہلیہ نے شوہر کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ توقیر شریف کو 22 جون سے حیات تحریر الشام نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ اس پرالقاعدہ سے تعلقات کا الزام بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، خودساختہ امدادی کارکن جس نے اپنی برطانوی شہریت منسوخ کردی تھی۔ اس کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے، جسے شام کے جہادیوں نے یرغمال کررکھا ہے۔ 33 سالہ توقیر شریف کو 22 جون کو حیات تحریر الشام نے یرغمال بنا رکھا ہے جو کہ ادلب کے شمال مغرب کا سب سے بڑا جہادی گروہ ہے۔

تازہ ترین