• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کےتحت لوڈشیڈنگ، زائد بلنگ کیخلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے زیر اہتمام ہفتے کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ،زائد بلنگ،بجلی کے یونٹ میں اضافے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے ڈاکٹر فاروق ستارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ نامنظور کرتے ہیں، کے الیکٹرک نے کراچی کی مظلوم عوام پر بجلی کے مہنگے بل کا بم گرایا ہے،تین ہزار ارب کا ٹیکس کراچی ادا کرتا ہے،قومی و صوبائی خزانے میں 65سے 85فیصد ٹیکس کراچی ادا کرتا ہے، اتنا ٹیکس دے کر بھی کراچی بجلی، پانی اور گیس سے محروم ہے،جس کا بل 3ہزار آتا تھا اب 15ہزار آرہا ہے،بجلی کی قیمت میں فی یونٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ نامنظور کرتے ہیں، وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے جرائم میں برابر کی شریک ہے،آئندہ احتجاج کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر کریں گے۔

تازہ ترین