• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد، دکانیں بند کرانے پر پولیس کیخلاف احتجاج، 7افراد زیرحراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد میں لاک ڈاؤن کے باعث پولیس نے کھلنے والی دکانیں بند کرانا شروع کیں تو دکاندار مشتعل ہوگئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے قائد آباد چوک پر جمع ہوگئے ، احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں قائد آباد سے منزل پمپ جانے والے راستے پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مذاکرات کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔پولیس نے 7افراد کو حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین