• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی حکومت مسائل پر توجہ دے،ضیا المحسن

برمنگھم (پ ر) جمعیت علما برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا ضیا المحسن طیب نے اسلام آباد میں سرکاری خزانہ سے مندر کی تعمیر پر کہا ہےکہ عمران خان کی حکومت مندروں، گوردواروں کی فکر چھوڑ کر عوام کے مسائل کی طرف توجہ دے۔ یہ حکومت کا کام نہیں ہے، جسے عبادت گاہ کی ضرورت ہے وہ اپنی عبادت گاہ بنانے کی اجازت لے کر اسے تعمیر کرلے،عمران خان اور اُن کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے اقدامات سےاحتراز کریں، اس طرح کے اقدامات سے معاشرے میں انتشاراور اضطراب پھیل سکتا ہے اور ملک کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا،یہاں برطانیہ میں ایک ہزار سے زائد مساجد ہیں کوئی ایک مسجد بھی ایسی نہیں جو حکومت نے تعمیر کی ہوالبتہ مقامی کونسلز، کمیونٹی لائبریری کے نام پر مساجدکو فنڈ ضرور دیتی ہیں لیکن یاد رہے کہ وہ فنڈ مسجد کی تعمیر کے لیے نہیں ہوتا۔ انھوں نےکہا کہ حکومتِ پاکستان کا یہ فرض ہے کہ جو اقلیتوں کی عبادت گاہیں موجود ہیں ان کی حفاظت کی جائے۔
تازہ ترین