• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا حالیہ بجٹ ظالمانہ ہے،زاہد مغل

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل نے پاکستان کے حالیہ بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے دیہاڑی دار مزدور اور ملازمت پیشہ افراد کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جس میں دیہاڑی دار، مزدور طبقہ اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے کوئی مراعات تھیں اور نہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا جب کہ مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے، لوگ فاقہ کشی اور خود کشی پر مجبور ہیں۔ کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈائون نے ہر طبقہ باالخصوص محنت کشوں کے شب وروز پہلے سے زیادہ تکلیف دہ کر دئیے ہیں لیکن حکومت نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اس کے برعکس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے مزدوروں، محنت کشوں کے غربت سے خاتمے کے لئے پروگرام رکھے اور سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا یہ اضافہ دراصل تجدید عہد ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بنیادی منشور روٹی، کپڑا، مکان کے ساتھ اب بھی جڑی ہوئی ہے اور اس کا دل غریب لوگوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہو گی اور ملک میں ترقی کا پہیہ پھر سے چلے گا ۔ 
تازہ ترین