• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک فرار کیس ، شاہ رخ جتوئی اوردیگر پر فردجرم عائدنہ ہوسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک فرار کیس میں شاہ رخ جتوئی اوردیگرملزمان پر فردجرم عائدنہ ہوسکی، کیس حساس ہے جیل میں سماعت کی جائے، حکام کا شاہ رخ جتوئی کوعدالت پیش کرنے سے انکار ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ جتوئی کیخلاف بیرون ملک فرارکیس کی ملیرکورٹ میں سماعت ہوئی،جیل حکام نے شاہ رخ جتوئی کوعدالت پیش کرنے سے انکار کردیا۔حکام نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے کہاکہ کیس حساس قراردیاگیاہے اس لئے جیل میں سماعت کی جائے،محکمہ داخلہ نے شاہ رخ جتوئی کی نقل وحرکت پرپابندی لگارکھی ہے۔پراسیکیوٹر نے کہاکہ شاہ رخ جتوئی اوردیگرپر ساڑھے 7 سال بعدبھی فردجرم عائد نہیں ہوسکی۔عدالت نے شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈرجاری کرتےہوہئے آئندہ سماعت پرپیش کرنے کاحکم دیدیا۔
تازہ ترین